نہ آسمان کو یوں سر کشیدہ ہونا تھا
حضور خاک مدینہ خمیدہ ہونا تھا
اگر گلوں کو خزاں نا رسیدہ ہونا تھا
کنار خار مدینہ دمیدہ ہونا تھا
حضور ان کے خلافِ ادب تھی بے تابی
مری امید تجھے آرمیدہ ہونا تھا
نظارہ خاک مدینہ کا اور تیری آنکھ
نہ اس قدر بھی قمر شوخ دیدہ ہونا تھا
کنار خاک مدینہ میں راحتیں ملتیں
دل حزیں تجھے اشک چکیدہ ہونا تھا
پناہ دامن دشت حرم میں چین آتا
نہ صبر دل کو غزال رمیدہ ہونا تھا
یہ کیسے کھلتا کہ ان کے سوا شفیع نہیں
عبث نہ اوروں کے آگے تپیدہ ہونا تھا
ہلال کیسے نہ بنتا کہ ماہ کامل کو
سلام ابروئے شہ میں خمیدہ ہونا تھا
لاملئن جہنم تھا وعدہ ءِ ازلی
نہ منکروں کا عبث بد عقیدہ ہونا تھا
نسیم کیوں نہ شمیم ان کی طیبہ سے لاتی
کہ صبح گل کو گریباں دریدہ ہونا تھا
ٹپکتا رنگ جنوں عشق شہ میں ہر گل سے
رگ بہار کو نشتر رسیدہ ہونا تھا
بجا تھا عرش خاک مزار پاک کو ناز
کہ تجھ سا عرش نشیں آفریدہ ہونا تھا
گزرتے جان سے اک شور ”یا حبیب“ کے ساتھ
فغاں کو نالہ ءِ حلق بریدہ ہونا تھا
مرے کریم گنہ زہر ہے مگر آخر
کوئی تو شہد شفاعت چشیدہ ہونا تھا
جو سنگ در پہ جبینوں میں تھا مٹنا
تو میری جان شرار جہیدہ ہونا تھا
تری قبا کے نہ کیوں نیچے نیچے دامن ہوں
کہ خاکساروں سے یاں کب کشیدہ ہونا تھا
رضا جو دل کو بنانا تھا جلوہ گاہ حبیب
تو پیارے قید خودی سے رہیدہ ہونا تھا

نہ آسمان کو یوں سر کشیدہ ہونا تھا
حالیہ پوسٹیں
- پل سے اتارو ، راہ گزر کو خبر نہ ہو
- پھر کے گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں
- بیبا عاشقاں دے رِیت تے رواج وکھرے
- آہ جاتی ہے فلک پر رحم لانے کے لئے
- مرا پیمبر عظیم تر ہے
- تڑپ رہاں ہوں میں کب سے یا رب
- میرے مولا کرم ہو کرم
- چلو دیارِ نبی کی جانب درود لب پر سجا سجا کر
- توانائی نہیں صدمہ اُٹھانے کی ذرا باقی
- ہم تمہارے ہوکے کس کے پاس جائیں
- کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ، نہ بندگی میری بندگی ہے
- ہر دم تیری باتیں کرنا اچھا لگتا ہے
- جس نے مدینے جانڑاں کر لو تیاریاں
- میں کس منہ سے مانگوں دعائے مدینہ
- کرم کی ادھر بھی نگاہ کملی والے
- خطا کار ہوں با خدا مانتا ہوں
- سلام ائے صبحِ کعبہ السلام ائے شامِ بت خانہ
- اے رسولِ امیںؐ ، خاتم المرسلیںؐ
- مجھ پہ بھی میرے آقا گر تیرا کرم ہووے
- دل دیاں اکھاں کدی کھول تے سہی