نعت سرکاؐر کی پڑھتاہوں میں
بس اسی بات سے گھرمیں میرے رحمت ہو گی
اک تیرا نام وسیلہ ہے میرا
رنج و غم میں بھی اسی نام سے راحت ہو گی
یہ سناہے کہ بہت قبر اندھیری ہوگی
قبر کا خوف نہ رکھنا لوگووہاں سرکاؐر کے چہرے کی زیارت ہوگی
کبھی یٰسیں کبھی طٰہٰ کبھی وَالَّیل آیا
جس کی قسمیں میرا رب کھاتا ہے کتنی دلکش میرے محبوؐب کی صورت ہوگی
ان کو مختار بنایا میرے اللہ نے
خلد میں بس وہی جا سکتا ہے جس کو حسنینؓ کے باباؐ کی اجازت ہو گی
حشر کا دن بھی عجب دیکھنے والا ہو گا
زلف لہراتے وہ جب آئیں گے پھر قیامت پے بھی خود ایک قیامت ہوگی
میرا دامن تو گناہوں سے بھرا ہے الطافؔ
اک سہارا ہے کہ میں تیراہوں اسی نسبت سے سر حشر شفاعت ہوگی
نعت سرکاؐر کی پڑھتاہوں میں
حالیہ پوسٹیں
- بزم محشر منعقد کر مہر سامان جمال
- یا محمد ہے سارا جہاں آپ کا
- خلق کے سرور شافع محشر صلی اللہ علیہ وسلم
- میں لب کشا نہیں ہوں اور محو التجا ہوں
- امام المرسلیں آئے
- اول حمد ثناء الہی جو مالک ہر ہر دا
- تم بات کرو ہونہ ملاقات کرو ہو
- تیرا ذکر میری ہے زندگی تیری نعت میری ہے بندگی
- وہ کمالِ حُسنِ حضور ہے کہ گمانِ نقص جہاں نہیں
- یہ رحمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
- پوچھتے کیا ہو مدینے سے میں کیا لایا ہوں
- مئے حُبِّ نبی سے جس کا دل سرشار ہو جائے
- یا محمد نورِ مجسم یا حبیبی یا مولائی
- کچھ غم نہیں اگرچہ زمانہ ہو بر خلاف
- خدا کی عظمتیں کیا ہیں محمد مصطفی جانیں
- طیبہ نگری کی گلیوں میں دل کی حالت مت پوچھو
- یا رسول الله تیرے در کی فضاؤں کو سلام
- ﺍﭘﻨﮯ ﺩﺍﻣﺎﻥ ﺷﻔﺎﻋﺖ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﭙﺎﺋﮯ ﺭﮐﮭﻨﺎ
- دل میں ہو یاد تری گوشۂ تنہائی ہو
- الصُّبْحُ بدَا مِنْ طَلْعَتِہ