خزاں سے کوئی طلب نہیں ھے ، بہار لےکر میں کیا کروں گا ؟
نگاہ_ ساقی رھے سلامت ، خمار لے کر میں کیا کروں گا ؟؟
کہاں وہ حال_ بلال حبشی کہاں وہ عشق_ اویس قرنی
نبی کی فرقت میں جی رہا ہوں قرار لے کر میں کیا کروں گا ؟؟
کوئی ھے شام_ وطن پہ رقصاں کوئی ھے صبح_ چمن پہ نازاں
بساط میری ھے خاک_ طیبہ نکھار لے کر میں کیا کروں گا ؟؟
ائے مخلصو تم مجھے نہ چھیڑو یہ رسم_ الفت تمہیں مبارک
شہہ_ مدینہ کا عشق لاؤ یہ پیار لے کر میں کیا کروں گا ؟؟
کتاب_ اول پہ نقش قرآں وہ روئے_ انور پہ زلف پیچاں
قسم ھے شمس و قمر کی لیل و نہار لے کر میں کیا کروں گا ؟؟
،،، نگاہ منکر نکیر چمکی تو ان کا بیکل مچل کے بولا
نبی کے جلوؤں میں گم ھوں شمعء مزار لےکر میں کیا کروں گا؟؟

خزاں سے کوئی طلب نہیں ھے
حالیہ پوسٹیں
- چاند تاروں نے پائی ہے جس سے چمک
- یہ حقیقت ہے کہ جینا وہی جینا ہوگا
- مبارک ہو وہ شہ پردہ سے باہر آنے والا ہے
- صدائیں درودوں کی آتی رہیں گی میرا سن کے دل شاد ہوتا رہے گا
- بیاں ہو کس زباں سے مرتبہ صدیق اکبر کا
- گزرے جس راہ سے وہ سیدِ والا ہو کر
- عرشِ حق ہے مسندِ رفعت رسولُ اللہ کی
- میں کس منہ سے مانگوں دعائے مدینہ
- اﷲ سے کیا پیار ہے عثمانِ غنی کا
- دل دیاں گلاں میں سناواں کس نوں
- لبوں پر ذکرِ محبوبِ خدا ہے
- خدا کی خلق میں سب انبیا خاص
- معراج کی شب سدرہ سے وریٰ تھا اللہ اور محبوبِ الہٰ
- سر سوئے روضہ جھکا پھر تجھ کو کیا
- پاٹ وہ کچھ دَھار یہ کچھ زار ہم
- یہ رحمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
- ذرے اس خاک کے تابندہ ستارے ہونگے
- وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا
- آج آئے نبیوں کے سردار مرحبا
- مرا پیمبر عظیم تر ہے