تیری شان پہ میری جان فدا
اِک جان تو کیا صد جان فدا
صد جان بھلا ہے چیز ہی کیا
یہ سارا جہاں صد بار فدا
صد بار جہاں بھی کم تر ہے
تیری شان پہ کون و مکان فدا
نہ کون و مکاں سے جی ہے بھرا
یہ مکاں اور لا مکان فدا
دل اب بھی تشنہ حسرت ہے
کروں لوح و قلم کی شان فدا
سب جنت دوزخ حور و ملک
ہر زمن کا ہر انسان فدا
سب عرشی فرشی شمس و قمر
ہر چیز کروڑوں بار فدا
کچھ بھی تو نہیں تیرے قابل
تیری شان کا حق ہو کیسے ادا
سب عالم کی ہر چیز تیری
میں قرباں یا رسول اللہ

تیری شان پہ میری جان فدا
حالیہ پوسٹیں
- محمد مظہر کامل ہے حق کی شان عزت کا
- عاصیوں کو در تمھارا مل گیا
- دل میں ہو یاد تیری گوشہ تنہائی ہو
- پیغام صبا لائی ہے گلزار نبی سے
- مثلِ شبّیر کوئی حق کا پرستار تو ہو
- سرکار دو عالم کے رخ پرانوار کا عالم کیا ہوگا
- سلام ائے صبحِ کعبہ السلام ائے شامِ بت خانہ
- بڑی مشکل یہ ہے جب لب پہ تیرا ذکر آتا ہے
- قربان میں اُن کی بخشش کے مقصد بھی زباں پر آیا نہیں
- زمین و زماں تمہارے لئے ، مکین و مکاں تمہارے لیے
- یا محمد ہے سارا جہاں آپ کا
- آج اشک میرے نعت سنائیں تو عجب کیا
- طلسماتِ شب بے اثر کرنے والا
- معطیِ مطلب تمہارا ہر اِشارہ ہو گیا
- کیا ٹھیک ہو رُخِ نبوی پر مثالِ گل
- خواجۂ ہند وہ دربار ہے اعلیٰ تیرا
- دل میں ہو یاد تری گوشۂ تنہائی ہو
- تمہارا نام مصیبت میں جب لیا ہو گا
- کیا مژدۂ جاں بخش سنائے گا قلم آج
- دل مِرا دنیا پہ شیدا ہو گیا