پھر اٹھا ولولۂ یادِ مغیلانِ عرب
پھر کھنچا دامنِ دل سوئے بہابانِ عرب
باغِ فردوس کو جاتے ہیں ہزارانِ عرب
ہائے صحرائے عرب ہائے بیابانِ عرب
میٹھی باتیں تِری دینِ عجم ایمانِ عرب
نمکیں حُسن تِرا جانِ عجم شانِ عرب
اب تو ہے گریۂ خوں گوہرِ دامانِ عرب
جس میں دو لعل تھے زہرا کے وہ تھی کانِ عرب
دل وہی دل ہے جو آنکھوں سے ہو حیرانِ عرب
آنکھیں وہ آنکھیں ہیں جو دل سے ہوں قربانِ عرب
ہائے کس وقت لگی پھانس اَلم کی دل میں
کہ بہت دور رہے خارِ مغیلانِ عرب
فصلِ گل لاکھ نہ ہو وصل کی رکھ آس ہزار
پھولتے پھلتے ہیں بے فصل گلستانِ عرب
صدقے ہونے کو چلے آتے ہیں لاکھوں گلزار
کچھ عجب رنگ سے پھولا ہے گلستانِ عرب
عندلیبی پہ جھگڑتے ہیں کٹے مَرتے ہیں
گل و بلبل کو لڑاتا ہے گلستانِ عرب
صدقے رحمت کے کہاں پھول کہاں خار کا کام
خود ہے دامن کشِ بلبل گلِ خندانِ عرب
شادیِ حشر ہے صَدقے میں چھٹیں گے قیدی
عرش پر دھوم سے ہے دعوتِ مہمانِ عرب
چرچے ہوتے ہیں یہ کمھلائے ہوئے پھولوں میں
کیوں یہ دن دیکھتے پاتے جو بیابانِ عرب
تیرے بے دام کے بندے ہیں رئیسانِ عجم
تیرے بے دام کے بندی ہیں ہزارانِ عرب
ہشت خلد آئیں وہاں کسبِ لطافت کو رؔضا
چار دن برسے جہاں ابرِ بہارانِ عرب
پھر اٹھا ولولۂ یادِ مغیلانِ عرب
حالیہ پوسٹیں
- در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا
- کیا مژدۂ جاں بخش سنائے گا قلم آج
- امام المرسلیں آئے
- پھر کے گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں
- مولاي صل و سلم دائما أبدا
- سحابِ رحمتِ باری ہے بارھویں تاریخ
- یا نبی نظری کرم فرمانا ، یا نبی نظر کرم فرمانا ،
- مدینہ سامنے ہے بس ابھی پہنچا میں دم بھر میں
- یا محمد ہے سارا جہاں آپ کا
- یہ حقیقت ہے کہ جینا وہی جینا ہوگا
- خراب حال کیا دِل کو پُر ملال کیا
- معطیِ مطلب تمہارا ہر اِشارہ ہو گیا
- اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے
- قبلہ کا بھی کعبہ رُخِ نیکو نظر آیا
- یہ سینہ اور یہ دل دوسرا معلوم ہوتا ہے
- جانبِ مغرب وہ چمکا آفتاب
- خدا کی عظمتیں کیا ہیں محمد مصطفی جانیں
- اﷲ سے کیا پیار ہے عثمانِ غنی کا
- مجھ پہ بھی میرے آقا گر تیرا کرم ہووے
- کعبے پہ پڑی جب پہلی نظر، کیا چیز ہے دنیا بھول گیا