وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا
ہمیں بھیک مانگنے کو ترا آستاں بتایا
تجھے حمد ہے خدایا
تمہیں حاکم برا تمہیں قاسم عطایا
تمہیں دافع بلایا تمہیں شافع خطایا
کوئی تم سا کون آیا
وہ کنواری پاک مریم وہ نَفَخْتُ فیہ کادم
ہے عجب نشانِ اعظم مگر آمنہ کا جایا
وہی سب سے افضل آیا
یہی بولے سدرہ والے چمن جہاں کے تھالے
سبھی میں نے چھال ڈالے ترے پایہ کانہ پایا
تجھے یک نے یک بنایا
فَاِاَفَرَغْتَ فَانْصَبْ یہ ملا ہے تم کو منصب
جو گدا بنا چکے اب اٹھو وقت بخشش آیا
کرو قسمت عطایا
وَاِلَی الْاِلٰہِ فَارْغَبْ کرو عرض سب کے مطلب
کہ تمہیں کو تکتے ہیں سب کرو ان پر اپنا سایا
بنو شافعِ خطایا
ارے اے خدا کے بندو! کوئی میرے دل کو ڈھونڈو
مرے پاس تھا ابھی تو ابھی کیا ہوا خُدایا
نہ کوئی گیا نہ آیا
ہمیں اے رضؔا ترے دل کا پتا چلا بہ مشکل
درِ روضہ کے مقابل وہ ہمیں نظر تو آیا
یہ نہ پوچھ کیسا پایا

وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا
حالیہ پوسٹیں
- ان کی مہک نے دل کے غنچے کھلا دیئے ہیں
- تیری جالیوں کے نیچے تیری رحمتوں کے سائے
- جس نے مدینے جانڑاں کر لو تیاریاں
- گزرے جس راہ سے وہ سیدِ والا ہو کر
- نور کس کا ہے چاند تاروں میں
- معطیِ مطلب تمہارا ہر اِشارہ ہو گیا
- کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے یہ شیدا تیرا
- عرشِ حق ہے مسندِ رفعت رسولُ اللہ کی
- میں مدینے چلا میں مدینے چلا
- کچھ غم نہیں اگرچہ زمانہ ہو بر خلاف
- اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا
- کیا مژدۂ جاں بخش سنائے گا قلم آج
- حالِ دل کس کو سنائیں آپ کے ہوتے ہوئے
- لو مدینے کی تجلی سے لگائے ہوئے ہیں
- خدا تو نہیں با خدا مانتے ہیں
- چار یار نبی دے چار یار حق
- کیا بتاؤں کہ شہرِ نبی میں پہنچ جانا ہے کتنی سعادت
- میرے نبی پیارے نبی ؑ ہے مرتبہ بالا تیرا
- خدا کی عظمتیں کیا ہیں محمد مصطفی جانیں
- آہ جاتی ہے فلک پر رحم لانے کے لئے