بس میرا ماہی صل علیٰ
بس میرا ماہی صل علیٰ بس میرا ماہی صل علیٰ
میں کچھ بھی نہیں میں کچھ بھی نہیں
ان کا شیدا رب عُلیٰ ان کا شیدا رب عُلیٰ
میں کچھ بھی نہیں میں کچھ بھی نہیں
طٰہٰ یٰس اور مزمل شاہ مدینہ احمد مرسل
شافعِ عُلیٰ فیِ الروز جزا میں کچھ بھی نہیں میں کچھ بھی نہیں
رحمت عالم بن کر آیا دونوں جہاں پر اس کا سایہ
وہ محبوب ربِ عُلیٰ میں کچھ بھی نہیں میں کچھ بھی نہیں
دونوں عالم صدقہ جن کا صبح شام ہے چرچہ انکا
ورد ملائک صل علیٰ میں کچھ بھی نہیں میں کچھ بھی نہیں
عرش پہ آنے جانے والے رحمت عالم حق کے اجالے
وہ محبوب رب عُلیٰ میں کچھ بھی نہیں میں کچھ بھی نہیں
ان کے کرم کی بات ہے عاصی رب کا کرم اور دنیا راضی
وہ محبوب رب عُلیٰ میں کچھ بھی نہیں میں کچھ بھی نہیں
بس میرا ماہی صل علیٰ
حالیہ پوسٹیں
- پاٹ وہ کچھ دَھار یہ کچھ زار ہم
- وجہِ تخلیقِ دو عالم، عالم آرا ہو گیا
- دعا
- خدا کی خدائی کے اسرار دیکھوں
- جتنا مرے خدا کو ہے میرا نبی عزیز
- خدا کے قرب میں جانا حضور جانتے ہیں
- کیونکر نہ میرے دل میں ہو الفت رسول کی
- سب کچھ ہے خدا،اُس کے سوا کچھ بھی نہیں ہے
- میری زندگی کا تجھ سے یہ نظام چل رہا ہے
- گزرے جس راہ سے وہ سیدِ والا ہو کر
- تیری جالیوں کے نیچے تیری رحمتوں کے سائے
- جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا
- مدینے کی ٹھنڈی ہواؤں پہ صدقے
- تیرے ہوتے جنم لیا ہوتا
- اب میری نگاہوں میں جچتا نہیں کوئی
- چھائے غم کے بادل کالے
- ذکرِ احمد میں گزری جو راتیں حال انکا بتایا نہ جائے
- عاصیوں کو در تمھارا مل گیا
- میں تو خود ان کے در کا گدا ہوں
- یہ کس نے پکارا محمد محمد بڑا لطف آیا سویرے سویرے