تم پر میں لاکھ جان سے قربان یا رسول
بر آئیں میرے دل کے بھِی ارمان یا رسول
کیوں دل سے میں فدا نہ کروں جان یا رسول
رہتے ہیں اس میں آپ کے ارمان یا رسول
کشتہ ہوں روئے پاک کا نکلوں جو قبر سے
جاری میری زباں پہ ہو قرآن یا رسول
دنیا سے اور کچھ نہیں مطلوب ہے مجھے
لے جاوں اپنے ساتھ میں ایمان یا رسول
اس شوق میں کہ آپ کے دامن سے جا ملے
میں چاک کر رہا ہوں گریباں یا رسول
کافی ہے یہ وسیلہ شفاعت کے واسطے
عاصی تو مگر ہوں پشیمان یا رسول
مشکل کشا ہیں آپ امیر آپ کا غلام
اب اس کی مشکلیں بھی ہوں آسان یا رسول
تم پر میں لاکھ جان سے قربان یا رسول
حالیہ پوسٹیں
- لم یات نطیرک فی نظر، مثل تو نہ شد پیدا جانا
- میں لب کشا نہیں ہوں اور محو التجا ہوں
- نازشِ کون ومکاں ہے سنتِ خیرالوری
- مبارک ہو وہ شہ پردہ سے باہر آنے والا ہے
- دلوں میں اجالا تیرے نام سے ہے
- میں تو پنجتن کا غلام ہوں میں مرید خیرالانام ہوں
- عاصیوں کو در تمھارا مل گیا
- رشکِ قمر ہوں رنگِ رخِ آفتاب ہوں
- شورِ مہِ نَو سن کر تجھ تک میں دَواں آیا
- دمِ حشر جب نہ کسی کو بھی تیرے بن ملے گی امان بھی
- جو نور بار ہوا آفتابِ حسنِ ملیح
- یا محمد نورِ مجسم یا حبیبی یا مولائی
- میرے مولا کرم ہو کرم
- نہ کلیم کا تصور نہ خیالِ طور سینا
- طور نے تو خوب دیکھا جلوۂ شان جمال
- جتنا مرے خدا کو ہے میرا نبی عزیز
- تم بات کرو ہونہ ملاقات کرو ہو
- میں تو امتی ہوں اے شاہ اُمم
- پڑے مجھ پر نہ کچھ اُفتاد یا غوث
- رحمتِ حق ہے جلوہ فگن طیبہ کے بازاروں میں