مئے حُبِّ نبی سے جس کا دل سرشار ہو جائے
وہ دانائے حقیقت، واقفِ اسرار ہو جائے
زیارت روضۂ سرکار کی اک بار ہو جائے
پھر اس کے بعد چاہے یہ نظر بے کار ہو جائے
کرم اُن کا اگر اپنا شریکِ کار ہو جائے
تلاطم خیز طوفانوں سے بیڑا پار ہو جائے
اگر بے پردہ حُسنِ سیّدِ اَبرار ہو جائے
زمیں سے آسماں تک عالمِ اَنوار ہو جائے
نظر آئے جسے حُسنِ شہہِ کونین میں خامی
الٰہ العالمین ایسی نظر بے کار ہو جائے
عطا فرما ئیے آنکھوں کو میری ایسی بینائی
نظر جس سمت اُٹھے آپ کا دیدار ہو جائے
اگر عکسِ رخِ سرکار کی ہو جلوہ آرائی
مِرے دل کا سیہ خانہ تجلّی زار ہو جائے
سکوں پرور ہیں لمحے ذکرِ آقائے دو عالم کے
خدایا! زندگی وقفِ غمِ سرکار ہو جائے
تمھارا نام لیوا ہے گدائے بے نوا تحسیؔں
کرم کی اک نظر اِس پر بھی، اے سرکار ہو جائے
صدر العلماء حضرت علامہ محمد تحسین رضا خاں بریلوی رحمۃ اللہ تعا لٰی علیہ
مئے حُبِّ نبی سے جس کا دل سرشار ہو جائے
حالیہ پوسٹیں
- پھر کرم ہو گیا میں مدینے چلا
- دل دیاں اکھاں کدی کھول تے سہی
- عرشِ حق ہے مسندِ رفعت رسولُ اللہ کی
- الصُّبْحُ بدَا مِنْ طَلْعَتِہ
- چمن دلوں کے کھلانا، حضور جانتے ہیں
- Haajiyo Aawo shahenshah ka roza dekho
- کہاں میں بندۂ عاجز کہاں حمد و ثنا تیری
- گل ا ز رخت آمو ختہ نازک بدنی را بدنی را
- ذرے اس خاک کے تابندہ ستارے ہونگے
- شجرہ نصب نبی اکرم محمد صلی اللہ وسلم
- عشقِ مولیٰ میں ہو خوں بار کنارِ دامن
- ہے کلامِ الٰہی میں شمس و ضحی ترے چہرہ ءِ نور فزا کی قسم
- طوبےٰ میں جو سب سے اونچی نازک سیدھی نکلی شاخ
- صدائیں درودوں کی آتی رہیں گی میرا سن کے دل شاد ہوتا رہے گا
- تمہارے ذرے کے پرتو ستار ہائے فلک
- نظر اک چمن سے دوچار ہے نہ چمن چمن بھی نثار ہے
- نامِ نبیؐ تو وردِ زباں ہے ناؤ مگر منجدھار میں ہے
- طیبہ نگری کی گلیوں میں دل کی حالت مت پوچھو
- مجھ پہ چشمِ کرم اے میرے آقا کرنا
- مجھے بھی مدینے بلا میرے مولا کرم کی تجلی دکھا میرے مولا