بس! محمد ہے نبی سارے زمانے والا

بس! محمد (ﷺ) ہے نبی سارے زمانے والا

اب کوئی ۔۔ اور پیمبر ۔۔۔ نہیں آنے والا

دعوئے حبِ محمد (ﷺ) تو ہے سب کو لیکن

کون ہے دل میں محمد (ﷺ) ۔۔ کو بسانے والا

اسوۂ رحمتِ عالم کی جھلک ۔۔ کس میں ہے

کون ہے ۔۔ آپ کو ۔۔۔ معیار بنانے والا

ہم کہ اپنوں سے بھی غیروں کی طرح جلتے ہیں

وہ کہ غیروں کو بھی ۔۔ سینے سے لگانے والا

ہم بناتے ہیں مسلمانوں کو کافر زاہدؔ

کافروں کو وہ ۔۔ مسلمان بنانے والا


حالیہ پوسٹیں


Leave a comment