عرشِ حق ہے مسندِ رفعت رسولُ اللہ کی
دیکھنی ہے حشر میں عزت رسولُ اللہ کی
قبر میں لہرائیں گے تا حشر چشمے نور کے
جلو فرما ہوگی جب طلعت رسول ُاللہ کے
کافروں پر تیغ والا سے گری برقِ غضب
ابر آسا چھاگئی ہیبت رسول ُاللہ کی
لاَ وَ رَبِّ اَلعَرش جس کو جو ملا اُن سے ملا
بٹتی ہے کونین میں نعمت رسولُ اللہ کی
وہ جہنم میں گیا جو اُن سے مستغنی ہوا
ہے خلیل اللہ کو حاجت رسولُ اللہ کی
سورج الٹے پاؤں پلٹے چاند اشارے سے ہو چاک
اندھے نجدی دیکھ لے قدرت رسولُ اللہ کی
تجھ سے اور جنت سے کیا مطلب وہابی دور ہو
ہم رسول اللہ کے جنت رسولُ اللہ کی
نجدی اُس نے تجھ کو مہلت دی کہ اِس عالَم میں ہے
کافر و مرتد پہ بھی رحمت رسول ُاللہ کی
ہم بھکاری وہ کریم ، اُن کا خدا اُن سے فزوں
اور نا کہنا نہیں عادت رسول ُاللہ کی
اہلِ سنّت کا ہے بیڑا پار اصحابِ حضور
نجم ہیں اور ناؤ ہے عترت رسولُ اللہ کی
خاک ہو کر عشق میں آرام سے سونا ملا
جان کی اکسیر ہے الفت رسولُ اللہ کی
ٹوٹ جائیں گے گنہ گاروں کے فوراً قید و بند
حشر کو کھل جائے گی طاقت رسولُ اللہ کی
یارب اک ساعت میں دُھل جائیں سیہ کاروں کے جرم
جوش میں آجائے اب رحمت رسولُ اللہ کی
ہے گُلِ باغِ قدس رخسار زیبائے حضور
سروِ گلزارِ قِدم قامت رسولُ اللہ کی
اے رضا خود صاحبِ قرآں ہے مدّاحِ حضور
تجھ سے کب ممکن ہے پھر مدحت رسولُ اللہ کی
عرشِ حق ہے مسندِ رفعت رسولُ اللہ کی

عرشِ حق ہے مسندِ رفعت رسولُ اللہ کی
حالیہ پوسٹیں
- شبنم میں شراروں میں گلشن کی بہاروں میں
- بیبا عاشقاں دے رِیت تے رواج وکھرے
- کعبے کی رونق کعبے کا منظر، اللہ اکبر اللہ اکبر
- بے اجازت اُس طرف نظریں اٹھا سکتا ہے کون
- خدا کی قسم آپ جیسا حسیں
- ارباب زر کےمنہ سے جب بولتا ہے پیسہ
- سب سے افضل سب سے اعظم
- طیبہ کی ہے یاد آئی اب اشک بہانے دو
- نہ پوچھو کہ کیا ہیں ہمارے محمدؐ
- دل دیاں گلاں میں سناواں کس نوں
- ترا ظہور ہوا چشمِ نور کی رونق
- دل مِرا دنیا پہ شیدا ہو گیا
- خندہ پیشانی سے ہر صدمہ اُٹھاتے ہیں حسین
- ان کی مہک نے دل کے غنچے کھلا دیئے ہیں
- حمدِ خدا میں کیا کروں
- باغ‘جنت کے ہیں بہرِ مدح خوانِ اہلِ بیت
- چار یار نبی دے چار یار حق
- آج آئے نبیوں کے سردار مرحبا
- مدینےکا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ
- پیغام صبا لائی ہے گلزار نبی سے