مجھے بھی مدینے بلا میرے مولا کرم کی تجلی دکھا میرے مولا
بہت بیقراری کے عالم میں ہوں میں میری بیقراری مٹا میرے مولا
سنا ہے مدینہ کرم ہی کرم ہے تو رکھتا جہاں میں سبھی کا بھرم ہے
تجھے واسطہ تیرے پیارے نبی کا میری اب تو بگڑی بنا میرے مولا
یہ دونوں جہاں تیرے زیر اثر ہیں جو تجھ کو نہ مانیں بڑے بے خبر ہیں
نہیں جانتے جوبھی تیرے غضب کو انہیں غفلتوں سے جگا میرے مولا
جسے تو نے چاہا میں اس پے فداہوں میں تیرے محمد کے در کا گدا ہوں
تجھے واسطہ کربلا کی زمیں کا مجھے ہر بلا سے بچا میرے مولا
شفاعت کا وعدہ کیا تو نے جس سے گناہگار امید رکھتے ہیں اس سے
سفارش کریں تجھ سے امت کی آقا تو کرنا سبھی کا بھلا میرے مولا
محمد کو تو نے جو قرآں دیا ہے کروڑوں دلوں میں مکمل چھپا ہے
اے قرآں کے خالق گذارش ہے تجھ سے میرے دل میں قرآں بسا میرے مولا
میری مشکلیں گر تیرا امتحاں ہیں تو ہر غم قسم سے خوشی کا سما ہے
گناہوں کی میرے اگر یہ سزاہے تو پھر مشکلوں کو گھٹا میرے مولا
یہاں پل میں بدلے ہوئے لوگ پائے وہاں پل میں اپنے بھی دیکھے پرائے
تجھے تو ہمارے دلوں کی خبر ہے کریں تجھ سے کس کا گلہ میرے مولا
نگاہوں سے پنہاں کیوں منزل میری ہے منجدھار میں ناؤمیری پھنسی ہے
خطاؤں کا مارا بھی پالے گا ساحل گر عابد کے دل میں سما میرے مول

مجھے بھی مدینے بلا میرے مولا کرم کی تجلی دکھا میرے مولا
حالیہ پوسٹیں
- کدی میم دا گھونگھٹ چا تے سہی
- نہ کلیم کا تصور نہ خیالِ طور سینا
- نبی اللہ نبی اللہ جپدے رہوو
- لَنْ تَرَانِیْ نصیبِ موسیٰ تھی
- کیا جھومتے پھرتے ہیں مے خوار مدینے میں
- شمعِ دیں کی کیسے ہوسکتی ہے مدہم روشنی
- طیبہ نگری کی گلیوں میں دل کی حالت مت پوچھو
- عشقِ مولیٰ میں ہو خوں بار کنارِ دامن
- آج اشک میرے نعت سنائیں تو عجب کیا
- عکسِ روئے مصطفے سے ایسی زیبائی ملی
- تو شمع رسالت ہے عالم تیرا پروانہ
- آہ جاتی ہے فلک پر رحم لانے کے لئے
- سچ کہواں رب دا جہان بڑا سوھنا اے
- عجب کرم شہ والا تبار کرتے ہیں
- نہیں خوش بخت محتاجانِ عالم میں کوئی ہم سا
- چاند تاروں نے پائی ہے جس سے چمک
- سما سکتا نہیں پہنائے فطرت میں مرا سودا
- ہر دم تیری باتیں کرنا اچھا لگتا ہے
- گزرے جس راہ سے وہ سیدِ والا ہو کر
- کیوں کرہم اہلِ دل نہ ہوں دیوانۂ رسولؐ