تیرا ذکر میری ہے زندگی تیری نعت میری ہے بندگی
یہی ابتداء یہی انتہا صَلُّو عَلَیہِ وَ آلِہِ
آئے غم جدھر سے ادھر گئے میرے بگڑے کام سنور گئے
میں نے جب زبان سے یہ کہا صَلُّو عَلَیہِ وَ آلِہِ
ہو قریب فاصلہ دور کا ہو کرم یہ رب غفور کا
ہو دیدار آج حضور کا صَلُّو عَلَیہِ وَ آلِہِ
میں تھا کیا مجھے کیا بنا دیا مجھے عشقِ احمد عطا کیا
ہو بھلا حضورکی آل کا صَلُّو عَلَیہِ وَ آلِہِ
میں غلام ابن غلام ہوں میں تو پنجتن کا غلام ہوں
میرا رہنما میرا پیشوا صَلُّو عَلَیہِ وَ آلِہِ
مرے جب سجنؔ تو ہے یہ دعا میرے لب پے ہو نام مصطفی
میری قبر پے ہو لکھاہوا صَلُّو عَلَیہِ وَ آلِہِ
تیرا ذکر میری ہے زندگی تیری نعت میری ہے بندگی
حالیہ پوسٹیں
- جو گزریاں طیبہ نگری وچ او گھڑیاں مینوں بھلدیاں نئیں
- یادِ سرکارِ طیبہ جو آئی
- تڑپ رہاں ہوں میں کب سے یا رب
- تیری جالیوں کے نیچے تیری رحمتوں کے سائے
- حرزِ جاں ذکرِ شفاعت کیجئے
- اللہ دے حضور دی اے گل وکھری
- رکتا نہیں ہرگز وہ اِدھر باغِ ارم سے
- مولاي صل و سلم دائما أبدا
- معطیِ مطلب تمہارا ہر اِشارہ ہو گیا
- عشقِ مولیٰ میں ہو خوں بار کنارِ دامن
- نور کس کا ہے چاند تاروں میں
- عاصیوں کو در تمھارا مل گیا
- آئینہ بھی آئینے میں منظر بھی اُسی کا
- مرا پیمبر عظیم تر ہے
- طوبےٰ میں جو سب سے اونچی نازک سیدھی نکلی شاخ
- دل میں ہو یاد تیری گوشہ تنہائی ہو
- مدینے کی ٹھنڈی ہواؤں پہ صدقے
- سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول
- امام المرسلیں آئے
- جاں بلب ہوں آ مری جاں الغیاث