نبیؐ کا لب پر جو ذکر ہے بےمثال آیا کمال آیا
جو ہجرِ طیبہ میں یاد بن کر خیال آیا کمال آیا
تریؐ دعاوٴں ہی کی بدولت عذابِ رب سے بچے ہوئے ہیں
جو حق میں اُمّت کے تیرےؓ لب پر سوال آیا کمال آیا
غرور حوروں کا توڑ ڈالا لگا کے ماتھے پہ تِل خدا نے
جو کالے رنگ کا غلام تیراؐ بلال رض آیا کمال آیا
نبیؐ کی آمد سے نور پھیلا فضائے شب پر نکھار آیا
چمن میں کلیوں کے رُخ پہ حُسن وجمال آیا کمال آیا
عمرؓ کی جرات پہ جاوں قرباں کہ جس سے شیطان بھی ہے لرزاں
عمرؓ کے آنے سے کفر پر جو زوال آیا کمال آیا
نبیؑ تو سبھی ہیں اعلیٰ ہیں رتبے سب کے عظیم و بالا
مگر جو آخر میں آمنہؓ کا وہ لالؐ آیا کمال آیا
ملک مبشرصائم علوی

نبیؐ کا لب پر جو ذکر ہے بےمثال آیا کمال آیا
حالیہ پوسٹیں
- طوبےٰ میں جو سب سے اونچی نازک سیدھی نکلی شاخ
- جانبِ مغرب وہ چمکا آفتاب
- غلام حشر میں جب سید الوریٰ کے چلے
- تمہارے ذرے کے پرتو ستار ہائے فلک
- جتنا مرے خدا کو ہے میرا نبی عزیز
- جو ہر شے کی حقیقت ہے جو پنہاں ہے حقیقت میں
- جس نے مدینے جانڑاں کر لو تیاریاں
- پھر کے گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں
- میرے نبی پیارے نبی ؑ ہے مرتبہ بالا تیرا
- اللہ دے حضور دی اے گل وکھری
- رُبا عیات
- شاہِ کونین کی ہر ادا نور ہے
- دل ٹھکانہ میرے حضور کا ہے
- خلق کے سرور شافع محشر صلی اللہ علیہ وسلم
- مئے حُبِّ نبی سے جس کا دل سرشار ہو جائے
- عاصیوں کو دَر تمہارا مل گیا
- محبوبِ کبریا سے میرا سلام کہنا
- زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا پیام آیا
- نہ کہیں سے دُور ہیں مَنزلیں نہ کوئی قریب کی بات ہے
- سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول