میں گدائے دیارِ نبی ہوں پوچھیئے میرے دامن میں کیا ہے
مجھ کو نسبت ہے آلِ نبی سے ہاتھ میں دامنِ مصطفی ہے
میری پلکوں پے روشن ستارے دے رہے ہیں گواہی یہ سارے
جھانک کر میرے دل میں تو دیکھو مصطفی مصطفی کی صدا ہے
میرے مولا تو مالک ہے میرا سچا خالق ہے رازق ہے میرا
اس لیئے میں تجھے مانتا ہوں تو میرے مصطفی کا خدا ہے
جب بھی بچھڑا کرے مصطفی سے ہو بیاں کیسے لفظوں کا منظر
آگیا ہوں مدینے سے لیکن دل وہیں کا وہیں رہ گیا ہے
قدسیوں سے فلک نے جو پوچھا کیوں زمیں آج دلہن بنی ہے
قدسیوں نے کہا کے زمیں پر آج پھر محفلِ مصطفی ہے
میں گدائے دیارِ نبی ہوں پوچھیئے میرے دامن میں کیا ہے
حالیہ پوسٹیں
- ہو ورد صبح و مسا لا الہ الا اللہ
- دمِ آخر الہیٰ جلوۂِ سرکار ہو جائے
- آکھیں سونہڑے نوں وائے نی جے تیرا گزر ہو وے
- سلام اس ذاتِ اقدس پر سلام اس فخرِ دوراں پر
- مبارک ہو وہ شہ پردہ سے باہر آنے والا ہے
- لم یات نطیرک فی نظر، مثل تو نہ شد پیدا جانا
- رب کولوں اساں غم خوار منگیا
- ذکرِ احمد میں گزری جو راتیں حال انکا بتایا نہ جائے
- مجھے بھی مدینے بلا میرے مولا کرم کی تجلی دکھا میرے مولا
- وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں
- یادِ وطن ستم کیا دشتِ حرم سے لائی کیوں
- وہ یوں تشریف لائے ہم گنہ گاروں کے جھرمٹ میں
- میری زندگی کا تجھ سے یہ نظام چل رہا ہے
- تھی جس کے مقدر میں گدائی ترے در کی
- آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار
- عرش پر بھی ہے ذکرِ شانِ محؐمد
- دل رہ گیا ہے احمدِ مختار کی گلی میں
- دل خون کے آنسو روتا ہے اے چارہ گرو کچھ مدد کرو
- تیرے در سے تیری عطا مانگتے ہیں
- دل میں ہو یاد تیری گوشہ تنہائی ہو