اشارے سے چاند چیر دیا چھپے ہوئے خور کو پھیر لیا
گئے ہوئے دن کو عصر کیا یہ تاب و تواں تمہارے لئے
ذنوبِ فنا عیوب ہبا قلوب صفا خطوب روا
یہ خوب عطا کروب زُواپئے دل و جاں تمہارے لئے
نہ جن و بشر کہ آٹھوں پہرملائکہ در پہ بستہ کمر
نہ جبہ و سر کہ قلب و جگرہیں سجدہ کناں تمہارے لئے
نہ روحِ امیں نہ عرشِ بریں نہ لوحِ مبیں کوئی بھی کہیں
خبر ہی نہیں جو رمزیں کھلیں ازل کی نہاں تمہارے لئے
کمالِ مہاں جلالِ شہاں جمالِ حساں میں تم ہو عیاں
کہ سارے جہاں میں روز فکان ظل آئینہ ساں تمہارے لئے
یہ طور کجا سپہر تو کیا کہ عرشِ عُلا بھی دور رہا
جہت سے وَرا وصال ملا یہ رفعتِ شاں تمہارے لئے
بفورِ صداسماں یہ بندھا یہ سدرہ اٹھا وہ عرش جھکا
صفوفِ سما نے سجدہ کیا ہوئی جو اذاں تمہارے لئے
یہ مرحمتیں کہ کچی مَتیں نہ چھوڑیں لتیں نہ اپنی گتیں
قصور کریں اور ان سے بھریں قصورِ جناں تمہارے لئے
فنا بدرت بقا ببرت زہر دوجہت بگردِ سرت
ہے مرکزیت تمہاری صفت کہ دونوں کماں تمہارے لئے
اشارے سے چاند چیر دیا چھپے ہوئے خور کو پھیر لیا
گئے ہوئے دن کو عصر کیا یہ تاب و تواں تمہارے لئے
صبا وہ چلے کہ باغ پھلے وہ پھول کھلے کہ دن ہوں بھلے
لوا کے تلے ثنا میں کھلے رضا کی زباں تمہارے لئے
اشارے سے چاند چیر دیا چھپے ہوئے خور کو پھیر لیا
حالیہ پوسٹیں
- Haajiyo Aawo shahenshah ka roza dekho
- طلسماتِ شب بے اثر کرنے والا
- پھر دل میں بہاراں کے آثار نظر آئے
- آکھیں سونہڑے نوں وائے نی جے تیرا گزر ہو وے
- آج آئے نبیوں کے سردار مرحبا
- لو آگئے میداں میں وفادارِ صحابہ
- طوبےٰ میں جو سب سے اونچی نازک سیدھی نکلی شاخ
- رب دیاں رحمتاں لٹائی رکھدے
- خاک سورج سے اندھیروں کا ازالہ ہوگا
- ہے پاک رُتبہ فکر سے اُس بے نیاز کا
- محؐمد محؐمد پکارے چلا جا
- حدودِ طائر سدرہ، حضور جانتے ہیں
- آہ جاتی ہے فلک پر رحم لانے کے لئے
- تلو مونی علی ذنب عظیم
- دمِ حشر جب نہ کسی کو بھی تیرے بن ملے گی امان بھی
- میرے مولا کرم کر دے
- ہر دم تیری باتیں کرنا اچھا لگتا ہے
- جس کو کہتے ہیں قیامت حشر جس کا نام ہے
- جنہاں نوں اے نسبت او تھاواں تے ویکھو
- مدینہ میں ہے وہ سامانِ بارگاہِ رفیع