یا نبی ﷺسلام علیک یا رسولﷺ سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
ہو مبارک اہلِ عصیاں ہو گیا بخشش کا ساماں
آ گئی صبح بہاراں ہو گیا گھر گھر چراغاں
یا نبی ﷺسلام علیک یا رسولﷺ سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
جشن میلاد النبیؐ ہے نور کی چادر تنی ہے
روشنی ہی روشنی ہے ہر طرف یہ دھوم مچی ہے
یا نبی ﷺسلام علیک یا رسولﷺ سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
تم حبیبِ کبریاہو اور امام الانبیاء ہو
دو جہاں کے پیشوا ہو شافع روزِ جزاہو
یا نبی ﷺسلام علیک یا رسولﷺ سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
مرضِ عصیاں کو مٹانا نیک مجھ کو تم بنانا
راہ سنت پر چلانا اپنی الفت میں گمانا
یا نبی ﷺسلام علیک یا رسولﷺ سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
آخری لمحے جب آئیں کاش وہ تشریف لائیں
اپنے جلووں میں گمائیں جھوم کرہم گنگنائیں
یا نبی ﷺسلام علیک یا رسولﷺ سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
رحمتوں کے تاج والے دو جہاں کے راج والے
عرش کی معراج والے عاصیوں کی لاج والے
یا نبی ﷺسلام علیک یا رسولﷺ سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
آمنہ بی بی کا جایا بارہوی تاریخ آیا
صبح صادق نے سنایا صلوۃاللہ علیک
یا نبی ﷺسلام علیک یا رسولﷺ سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
کاش حاصل ہو حضوری دور ہو جائے یہ دوری
دیکھ لوں وہ شکلِ نوری دل کی حسرت ہو پوری
یا نبی ﷺسلام علیک یا رسولﷺ سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
تم شفیع المذنبیں ہو سرور دنیاودیں ہو
صادق الوعدوامیں ہو رحمت اللعالمیں ہو
یا نبی ﷺسلام علیک یا رسولﷺ سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
جان کر کافی سہارا لے لیا ہے در تمہارا
خلق کے وارث خدارا لو سلام اب تو ہمارا
یا نبی ﷺسلام علیک یا رسولﷺ سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
مصطفیﷺخیرالوریٰ ہو سرورِ ہر دوسراہو
اپنے اچھوں کا تصدق ہم بدوں کو بھی نبھاہو
یا نبی ﷺسلام علیک یا رسولﷺ سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
از طفیلِ غوث اعظم گنج بخشِ فیض عالم
صدقہء امام اعظم دور ہوں سبھی کے رنج و غم
یا نبی ﷺسلام علیک یا رسولﷺ سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
حالیہ پوسٹیں
- دل میں ہو یاد تیری گوشہ تنہائی ہو
- تمھارے در سے اٹھوں میں تشنہ زمانہ پوچھے تو کیا کہوں گا
- یقیناً منبعِ خوفِ خدا صِدِّیقِ اکبر ہیں
- صانع نے اِک باغ لگایا
- بیبا عاشقاں دے رِیت تے رواج وکھرے
- ہو اگر مدحِ کفِ پا سے منور کاغذ
- سلام ائے صبحِ کعبہ السلام ائے شامِ بت خانہ
- خدا تو نہیں با خدا مانتے ہیں
- وہ کمالِ حُسنِ حضور ہے کہ گمانِ نقص جہاں نہیں
- شبنم میں شراروں میں گلشن کی بہاروں میں
- عارضِ شمس و قمر سے بھی ہیں انور ایڑیاں
- رُخ دن ہے یا مہرِ سما ، یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں
- معراج کی شب سدرہ سے وریٰ تھا اللہ اور محبوبِ الہٰ
- نارِ دوزخ کو چمن کردے بہارِ عارض
- سوہنا اے من موہنا اے آمنہ تیرا لال نی
- پڑے مجھ پر نہ کچھ اُفتاد یا غوث
- خاک سورج سے اندھیروں کا ازالہ ہوگا
- ہے کلام ِ الٰہی میں شمس و ضحٰے
- قبلہ کا بھی کعبہ رُخِ نیکو نظر آیا
- پھر اٹھا ولولۂ یادِ مغیلانِ عرب